انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم پھینکے، جس پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر ہر اوور کے لیے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔
بھارتی کپتان کے ایل راہول نے اس خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے 359 رنز کے ہدف کو 4 وکٹ سے حاصل کر کے فتح حاصل کی تھی۔