لاہور: پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کر دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 کسی صورت منظور نہیں، اس کے ذریعے غیر معمولی بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ ان کے مطابق جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا، پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ، منی مزدا، لوڈرز اور رکشے بھی ہڑتال میں شامل ہوں گے۔ انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔

ٹرانسپورٹرز اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو چکا ہے، جبکہ اگلا دور آج دوپہر 2 بجے متوقع ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر ردعمل دیتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہذب معاشروں میں قانون کی پابندی کو ترجیح دی جاتی ہے، نہ کہ ہڑتالوں کو۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ موت اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اور اسکول کے بچوں کی جانوں کے تحفظ پر کسی قسم کی بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے