کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو شہری کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔ ویڈیو منظرِعام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکم کے مطابق نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص، ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر کے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مزید برآں، ایڈیشنل آئی جی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق شہریوں کے ساتھ نازیبا زبان کا استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کے ساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے