مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا سی ڈی اے کا نوٹس

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نوٹس ارسال کرتے ہوئے گرین ایریا میں قائم سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے مکان مالک امان اللہ کو بھیجے گئے نوٹس میں رہائشگاہ میں قائم کچن کو بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ نوٹس وفاقی دارالحکومت میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نوٹس میں 15 روز کے اندر نشاندہی کردہ تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر مدت مکمل ہونے کے بعد سی ڈی اے کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے