شاہ کوٹ جڑانوالہ روڈ پر بس حادثہ، میگنہ ٹیکسٹائل ملز کے 6 ملازمین زخمی

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/ کرائم رپورٹر سلمان قیوم) شاہ کوٹ جڑانوالہ روڈ پر چک نمبر 13 کے قریب میگنہ ٹیکسٹائل ملز کی بس حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شاہ کوٹ جڑانوالہ روڈ پر چک نمبر 13 کے قریب پیش آیا، جہاں میگنہ ٹیکسٹائل ملز کی بس بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار چھ افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق زخمیوں میں 32 سالہ شرافت علی، 28 سالہ منیر، 29 سالہ ارسلان، 36 سالہ رفاقت، 25 سالہ عاطف اور 25 سالہ شبیر شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کی وجوہات اور زخمیوں کی مزید طبی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے