استنبول (کیو این این ورلڈ) ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔معاہدے کی توثیق کے اگلے مرحلے میں اب ترک پارلیمنٹ میں بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
ترک نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کا مقصد خطے میں تعاون بڑھانا ہے، نئے بلاکس بنانا نہیں۔نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور اجتماعی دفاع کو مضبوط بنائے گا۔
ترک وزیر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے بیرونی قوتوں کے بجائے خطے کے ممالک کو خود ذمہ داری لینی چاہیے۔یہ منظوری مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے عمل درآمد کی طرف ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔