میہڑ میں یومِ سیاہ کشمیر ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ گہلو کر رہی ہیں۔

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر میہڑ میں اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ گہلو کی قیادت میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے مین روڈ بائی پاس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کالج کے پرنسپل محمد ابراہیم چانڈیو، میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر بابر مگسی، اسسٹنٹ مختیار کار آصف تنیو، پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے زوردار نعرے بھی لگائے گئے۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اظہار کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر میہڑ فاطمہ گہلو نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دیرینہ مسئلے کو اقوام متحدہ کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ریلی کا مقصد یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے