اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف کے دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کے دورے کا امکان ہے، جہاں روسی صدر سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ملاقات میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں توانائی کے شعبے میں طویل المدتی تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آ سکتے ہیں، جن میں روسی تیل کی فراہمی، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) اور گیس پائپ لائن سے متعلق معاملات شامل ہیں۔
تاہم وزیراعظم کے دورے کی حتمی تاریخ، ملاقات کے باضابطہ شیڈول اور مجوزہ مذاکرات کے ایجنڈے سے متعلق سرکاری سطح پر تصدیق سامنے آنے کے بعد ہی تفصیلات واضح ہو سکیں گی۔