گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ / بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی )گوجرانوالہ کے علاقے محلہ اسلام والہ (مسلم بازار، شاہپور کھیالی) میں حفظِ قرآنِ مجید کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب بچے حافظ حسن خرم ولد خرم شہزاد کے اعزاز میں ایک روح پرور اور ایمان افروز دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مدرسہ سیدنا عمر بن خطاب (مدنی روڈ، کھیالی) کے استادِ محترم حافظ عثمان نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ایمان افروز درس دیا اور بچے کی اس عظیم سعادت پر خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے اپنے بیان میں قرآنِ مجید کی عظمت اور اسے سینوں میں محفوظ کرنے والے حفاظِ کرام کے بلند مقام و مرتبے پر روشنی ڈالی۔
برکتوں بھری اس تقریب کے اختتام پر محلے کے معززین، تمام دوستوں اور رشتہ داروں نے حافظ حسن خرم، ان کے والد خرم شہزاد اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور بچے کے روشن مستقبل اور دین و دنیا میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔