گھوٹکی: اشوک سی این جی پمپ کے قریب حادثہ، پلال سڑک پر بکھر گیا، جانی نقصان نہیں ہوا

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی بائی پاس پر ٹرالر اور پرالی سے بھری ٹرالی میں تصادم، ٹرالی الٹ گئی

تفصیل کے مطابق گھوٹکی بائی پاس پر اشوک سی این جی پمپ کے قریب ٹرالر اور پرالی سے بھری ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرالی سڑک پر الٹ گئی، جس سے پرالی سڑک پر بکھر گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

حادثے کے باعث سڑک پر پرالی بکھرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر متعلقہ حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ جائے حادثہ سے پلال ہٹانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے