چترال: ڈپٹی کمشنر کی مدعیت میں کارروائی، ثریا بی بی کا گاڑی کی واپسی کے حوالے سے خاندانی ذرائع کا مؤقف سامنے آ گیا

پشاور(کیو این این ورلڈ) خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر باقاعدہ مقدمہ (ایف آئی آر) درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف یہ ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثریا بی بی نے استعمال میں موجود سرکاری گاڑی مقررہ طریقہ کار کے تحت واپس نہیں کی، جس کی بنا پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب، معاملے پر ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے خاندانی ذرائع کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ثریا بی بی کو رکن اسمبلی بننے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی فراہم کی گئی تھی، تاہم لانگ مارچ کے دن سے وہ کہاں ہیں، اس بارے میں خاندان کو کوئی علم نہیں ہے۔

خاندانی ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے گاڑی کی واپسی کے لیے ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر سے بارہا رابطہ کیا اور گاڑی لے جانے کی درخواست کی، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی شخص گاڑی واپس لینے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے