سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا: اوچ شریف میں ایل پی جی گرانفروشی پر شہریوں کا احتجاج

اوچ شریف (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں اور گرانفروشی نے انتظامیہ کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، جس پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث عوام کو ایل پی جی کی خرید میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان شہریوں کے لیے گھریلو ایندھن کا حصول بھی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جبکہ سول ڈیفنس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے موثر نگرانی اور کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

شہریوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض کاغذات میں نرخ مقرر کر دینا کافی نہیں ہے، جب تک بازاروں میں ان پر عملی طور پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا جاتا، عوام کو ریلیف کے تمام دعوے بے معنی ہیں۔

اوچ شریف کے شہریوں اور تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ بہاولپور، اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ سول ڈیفنس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایل پی جی کی دکانوں کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے، زائد قیمتیں وصول کرنے والے گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور غفلت برتنے والے ذمہ داروں کا احتساب کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے