کار سوار 4 ڈکیٹوں کی گن پوائنٹ پر دکان میں واردات، رینالہ خورد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

رینالہ خورد (نامہ نگار) تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں چار مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے 6 لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات رینالہ بائی پاس پر واقع لائبہ کمرشل سنٹر میں پیش آئی، جہاں کار میں سوار چار مسلح افراد ایک دکان میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے گن پوائنٹ پر دکاندار کو یرغمال بنا کر چھ لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹا اور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے