خیبرپختونخوا میں 30 ڈاکٹر برطرف، سوات میں 6 افغان ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب ختم

سوات کے سیدو شریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ انہیں فوری طور پر ہاسٹل خالی کرکے پاکستان چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مراسلے کی روشنی میں متعلقہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب جاری رکھنے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹرز صوبے کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ ڈاکٹروں پر پی ایم ڈی سی کی جعلی رجسٹریشن اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات تھے، جن کی بنیاد پر انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان اقدامات کے بعد صوبے کے سرکاری طبی اداروں میں ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اور تقرریوں سے متعلق ضابطوں پر عمل درآمد کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے