ننکانہ صاحب ( کیو این این ورلڈ / بیورو چیف احسان اللہ ایاز) بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے صحافتی خدمات کے اعتراف میں کیو این این ورلڈ کے بیورو چیف احسان اللہ ایاز کو تعریفی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے گیا۔ اس موقع پر صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں منعقدہ دو روزہ نیشنل ریاضی کانفرنس کے دوران کیو این این ورلڈ کے بیورو چیف احسان اللہ ایاز کو کانفرنس سمیت یونیورسٹی کے دیگر مختلف ایونٹس کی بہترین کوریج کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

یونیورسٹی کی تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران، رجسٹرار مبشر طارق، پروفیسر ڈاکٹر کفیل احمد اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد مبین نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ احسان اللہ ایاز کو تعریفی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ تعریفی شیلڈ ملنے پر مقامی صحافتی برادری اور شہر کی اہم شخصیات نے احسان اللہ ایاز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادارہ "کیو این این ورلڈ” ننکانہ صاحب میں اپنے بیورو چیف احسان اللہ ایاز کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ادارہ امید ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی محنت، لگن اور بہترین صحافتی صلاحیتوں کے ذریعے اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ادارے کے وقار اور پیشرفت میں ہمیشہ کی طرح اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
