ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ /جنرل رپورٹر فہد ایوب)تالپور شہر اور اس کے گردونواح کے دیہات میں میٹھے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مقامی آبادی زیرِ زمین کڑوا اور کھارا پانی پینے پر مجبور ہے اور علاقے میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تالپور اور ملحقہ دیہی علاقوں میں پینے کے صاف اور میٹھے پانی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ شہری اور دیہی مکین مجبوری میں کڑوا اور نمکیات سے بھرا پانی استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں لوگ پیٹ، معدے اور دیگر موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زیرِ زمین پانی کے معیار کی باقاعدہ لیبارٹری معائنہ کروایا جائے تاکہ اس کے مضرِ صحت ہونے کا تعین ہو سکے۔
علاقہ مکینوں نے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تالپور شہر اور گردونواح کے دیہات میں عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جائیں اور پینے کے صاف و میٹھے پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔