ضلع ہنگو: امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات، 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی

ضلع ہنگو میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پورے ضلع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ضلع بھر میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے اور عوامی مقامات پر تمام غیر مجاز اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ان سخت پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اور یہ حکم نامہ اگلے 30 روز تک نافذ العمل رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے انتہائی ضروری تھا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع کے تمام عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے غیر قانونی یا غیر مجاز اجتماع کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے