افریقی تارکین وطن کی کشتی کو المناک حادثہ: 109 افراد لقمہ اجل، 116 سے زائد لاپتا

افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی سچی کشتی سمندر میں الٹ جانے کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 109 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ المناک حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا، جب تقریباً 350 مسافروں سے لدی کشتی گہرے سمندر میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

حکام اور امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 80 سے زائد مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے، جبکہ 116 سے زائد افراد ابھی تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے تمام افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین (IOM) کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی لاشوں میں 52 مرد، 42 خواتین، 9 لڑکیاں اور 6 لڑکے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق ہر سال قرنِ افریقا یعنی ایتھوپیا، صومالیہ، اریٹریا اور جبوتی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکینِ وطن بہتر روزگار اور محفوظ مستقبل کی تلاش میں خلیجی ممالک تک پہنچنے کے لیے سمندر کا یہ انتہائی خطرناک راستہ اختیار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے