اوکاڑہ: 18 فور ایل روڈ پر کام دوبارہ شروع، سماجی رہنما ملک ظفر اقبال کا انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کو خراجِ تحسین

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ / بیورو چیف) سماجی کارکن اور سینئر صحافی ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے کہا ہے کہ 18 فور ایل روڈ کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے "روڈ بحالی مشترکہ گروپ” کے تمام اراکین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ ان کی مسلسل کوششوں، مثبت سوچ اور اجتماعی جدوجہد کے نتیجے میں کئی سالوں سے زیرِ تعمیر اور عوام کے لیے سفری مشکلات کا باعث بننے والی سڑک پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہونا اہلِ علاقہ کے لیے خوش آئند امر ہے۔

یہ پیش رفت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ اگر عوام اپنے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے متحد ہو جائیں تو متعلقہ انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں کی توجہ حاصل کرکے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ملک ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، حلقہ پی پی 190 کے ایم پی اے میاں یاور زمان، این اے 136 کے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج اور اہل علاقہ کے تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا جن کی انتھک کاوشوں سے روڈ پر دوبارہ کام کا آغاز ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے