گوجر خان: (کیو این این ورلڈ) کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل گوجر خان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی آخری بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرین پشاور کی جانب روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ پٹری سے اترنے والی آخری بوگی تاحال ٹریک پر موجود ہے۔ واقعے کے باعث ریلوے ٹریک معطل ہو گیا ہے اور عملے کی جانب سے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ آمدورفت کو جلد بحال کیا جا سکے۔