گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں بی سیکشن پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے شہر صادق آباد کی رہائشی خاتون کو مبینہ طور پر ایک کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔