ڈیرہ غازی خان(کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مجاہداقبال کھوسہ )ڈی جی کان کی یونین کونسلوں کے نام اور نمبرز کا حتمی گزٹ نوٹیفکیشن جاری
میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں کے تحت یونین کونسلوں کی تشکیل باضابطہ قرار، ضلع ڈی جی خان میں نئی انتظامی تقسیم نافذ
حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ غازی خان سمیت صوبے بھر کی یونین کونسلوں کے ناموں اور نمبرز سے متعلق حتمی گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب کے دستخطوں کے بعد جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں کے تحت یونین کونسلوں کے ناموں اور نمبرز کا باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں شہری اور دیہی علاقوں کی مقامی حکومتی تقسیم کے تحت مختلف یونین کونسلوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، جس میں میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے علاوہ میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ، چھوٹی زرین، شادن لنڈ اور سخی سرور سمیت تحصیل کونسل ڈیرہ غازی خان اور تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ کی یونین کونسلیں شامل ہیں۔
میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے تحت مجموعی طور پر 23 یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں یونین کونسل نمبر 1 چورہٹہ سندھ جنوبی، نمبر 2 چھینے والا، نمبر 3 گدائی شمالی نمبر 1، نمبر 4 مسلم ٹاؤن، نمبر 5 خیابانِ سرور، نمبر 6 گدائی شمالی نمبر 2، نمبر 7 گدائی شمالی نمبر 3، نمبر 8 گدائی شرقی، نمبر 9 گدائی غربی نمبر 1، نمبر 10 رکن آباد، نمبر 11 بھٹہ کالونی، نمبر 12 گدائی غربی نمبر 2، نمبر 13 چورہٹہ پچھاد جنوبی، نمبر 14 ماڈل ٹاؤن، نمبر 15 فرید آباد، نمبر 16 غریب آباد ملا قائد شاہ، نمبر 17 پتھر بازار، نمبر 18 پرانی غلہ منڈی، نمبر 19 غازی پارک، نمبر 20 گول باغ گھنٹہ گھر، نمبر 21 پیر قتال، نمبر 22 محبوب آباد اور نمبر 23 نظام آباد شامل ہیں۔
میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے تحت تین یونین کونسلیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں یونین کونسل نمبر 1 کوٹ چھٹہ شرقی، نمبر 2 کوٹ چھٹہ سٹی اور نمبر 3 کوٹ چھٹہ غربی شامل ہیں۔
میونسپل کمیٹی چھوٹی زرین کے تحت چار یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں یونین کونسل نمبر 1 چیل چاہان، نمبر 2 متفرق چاہان، نمبر 3 نواں شہر اور نمبر 4 چک بخارا شامل ہیں۔
میونسپل کمیٹی شادن لنڈ کے تحت دو یونین کونسلوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں یونین کونسل نمبر 1 شادن لنڈ چک ڈنڈا اور یونین کونسل نمبر 2 احمدانی شامل ہیں۔
اسی طرح میونسپل کمیٹی سخی سرور کے تحت تین یونین کونسلیں قائم کی گئی ہیں، جن کے نام سخی سرور نمبر 1، سخی سرور نمبر 2 اور سخی سرور نمبر 3 ہیں۔ ان کے نمبر بالترتیب 1، 2 اور 3 مقرر کیے گئے ہیں۔
تحصیل کونسل ڈیرہ غازی خان کے تحت 50 یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ان کے ناموں اور نمبرز کی تفصیل درج ذیل ہے:
یونین کونسل نمبر 1 بستی رانجھا، نمبر 2 پسو پِرہاڑ، نمبر 3 نوتک سکھانی، نمبر 4 کالا، نمبر 5 رائمن، نمبر 6 بیٹ عالم خان، نمبر 7 شاہ صدر دین، نمبر 8 ڈھاؤ شیخانی، نمبر 9 پکی، نمبر 10 مرہٹہ، نمبر 11 بستی ہوت، نمبر 12 کوٹ مبارک شمالی، نمبر 13 کوٹ مبارک جنوبی، نمبر 14 چک جھنگیل، نمبر 15 پیر عادل، نمبر 16 رکھ چھابری زریں، نمبر 17 یارو، نمبر 18 چھابری بالا شرقی، نمبر 19 چھابری زریں، نمبر 20 لاڈن، نمبر 21 گجہ بہار سیال، نمبر 22 ٹبی کھاڑک، نمبر 23 دراہمہ، نمبر 24 کوٹلہ سکھانی، نمبر 25 کوٹ ہیبت، نمبر 26 کوٹلہ شفیع محمد، نمبر 27 ڈڑہ اوپلا، نمبر 28 حاجی غازی غربی، نمبر 29 سمینہ شرقی، نمبر 30 سمینہ غربی، نمبر 31 کھاکھی شرقی، نمبر 32 کھاکھی غربی، نمبر 33 پائیگاہ چک نمبر 3، نمبر 34 پائیگاہ چک نمبر 2، نمبر 35 پائیگاہ چک نمبر 1، نمبر 36 معموری، نمبر 37 بستی کھوسہ، نمبر 38 ڈگر چٹ، نمبر 39 چٹ سرکانی، نمبر 40 وڈور، نمبر 41 بیلہ، نمبر 42 چورہٹہ پچھاد شمالی، نمبر 43 چھابری بالا غربی، نمبر 44 چک نو آباد، نمبر 45 بہادر گڑھ، نمبر 46 سٹائی، نمبر 47 شیرو دستی، نمبر 48 گجانی، نمبر 49 چوکی ممدانی اور نمبر 50 تومن کھوسہ شامل ہیں۔
تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ کے تحت مجموعی طور پر 44 یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں یونین کونسل نمبر 1 ٹھٹھہ گبولاں، نمبر 2 کوٹ چھٹہ چک نمبر 1، نمبر 3 کوٹلہ غلام، نمبر 4 عالی والا، نمبر 5 حیدر قریشی، نمبر 6 غوث آباد، نمبر 7 بیٹ بیت والا، نمبر 8 بیٹ چین والا، نمبر 9 شیرو جدید، نمبر 10 جکھڑ امام شاہ، نمبر 11 حاجی کماند، نمبر 12 ہزارہ، نمبر 13 ریکرا، نمبر 14 جھوک اترا، نمبر 15 جلبانی، نمبر 16 نوتاک مہمیڈ، نمبر 17 بستی شاہ علی، نمبر 18 آڑا جعفر، نمبر 19 مانہ احمدانی، نمبر 20 کوٹلہ احمد خان، نمبر 21 بستی ملانہ، نمبر 22 بستی جام، نمبر 23 بستی فوجا، نمبر 24 خانپور شمالی، نمبر 25 خانپور شاہ والا، نمبر 26 خانپور جنوبی، نمبر 27 ڈی جی خان جنوبی نمبر 2، نمبر 28 ڈی جی خان درمیانی نمبر 1، نمبر 29 ڈی جی خان درمیانی نمبر 2، نمبر 30 ڈی جی خان، نمبر 31 نواں جنوبی، نمبر 32 نواں شمالی، نمبر 33 ڈی جی خان غربی نمبر 2، نمبر 34 ڈی جی خان غربی نمبر 1، نمبر 35 بخارا واہ شرقی، نمبر 36 چک دودڑہ شمالی، نمبر 37 چک دودڑہ جنوبی، نمبر 38 چک جلوہڑ، نمبر 39 بخارا واہ غربی، نمبر 40 چک بھُرگڑا، نمبر 41 تومن لغاری نمبر 1، نمبر 42 تومن لغاری نمبر 2، نمبر 43 تومن لغاری نمبر 3 اور نمبر 44 تومن لغاری نمبر 4 شامل ہیں۔
حتمی گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ضلع ڈیرہ غازی خان کی مقامی حکومتوں کے تحت یونین کونسلوں کے ناموں اور نمبرز کی باضابطہ فہرست سامنے آ گئی ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں کے تحت یونین کونسلوں کی انتظامی تقسیم کو سرکاری نوٹیفکیشن کی صورت میں حتمی شکل دے دی گئی ہے۔