یونیورسٹی آف اوکاڑہ سٹاپ پر حادثہ، بی ایس سائیکالوجی کا طالب علم دم توڑ گیا

رینالہ خورد (نامہ نگار): نیشنل ہائی وے پر یونیورسٹی آف اوکاڑہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار بس نے سڑک کنارے کھڑے چار طلباء کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ سٹاپ پر پیش آیا، جہاں چار طلباء سڑک کنارے کھڑے تھے کہ اسی دوران تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں چاروں طلباء زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

زخمیوں میں شامل 23 جی ڈی کے رہائشی عمار علوی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔ جاں بحق ہونے والا عمار علوی یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں بی ایس سائیکالوجی کے پانچویں سمسٹر کا طالب علم تھا۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے بس ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے