نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

نواب شاہ(کیو این این ورلڈ) نواب شاہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پہلا حادثہ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب نواب شاہ ریلوے بالائی پل کے قریب بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں حادثات میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثات کی وجوہات سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے