گھوٹکی: ڈاکٹر ثناء اللہ کی تبدیلی کا مطالبہ، شہریوں کی روڈ بلاک کرنے کی دھمکی

گھوٹکی ( کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کے نواحی علاقے سرحد کے مقامی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج، اعلیٰ حکام سے فوری تبادلے کا مطالبہ کر دیا۔

سرحد ہسپتال میں تعینا ت ڈاکٹر ثناء اللہ کے روئیے سے نالاں مقامی شہریوں نے ہسپتال کے باہر جمع ہو کر شدید نعرے بازی کی اور اپنے غصے کا اظہار کیا۔

احتجاجی شہریوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈاکٹر انتہائی بدتمیز ہے جو ہسپتال آنے والی خواتین اور دیگر مریضوں کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اختیار کرتا ہے، انہیں گالیاں دیتا ہے اور ان کی تذلیل کرتا ہے۔

مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ثناء اللہ کو عہدے سے ہٹانے اور ہسپتال سے تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈاکٹر کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

نوٹ : اگر سرحد ہسپتال کی انتظامیہ یا ڈاکٹر اپنا موقف دینا چاہیں تو کیو این این ورلڈ اسے پوری ذمہ داری سے شائع کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے