پی پی پی خیبر: صدر محمد شیر شاہ آفریدی کی منظوری سے کابینہ تشکیل

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر کے صدر محمد شیر شاہ آفریدی کی منظوری کے بعد ضلع خیبر کی نئی کابینہ کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق الیاس خان شینواری اور الطاف خان شینواری کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اقرا اعظم شینواری، میجر شیر شاہ آفریدی، نادر شاہ شینواری اور عبداللہ شینواری کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔

اسی طرح محمد اصفہان آفریدی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، باسط علی ملاگوری کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، صفدر خان شینواری کو جوائنٹ سیکرٹری، اسماعیل شینواری کو فنانس سیکرٹری، نہار علی شینواری کو سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر، گوہر اسلم شینواری کو ڈپٹی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر، محمد نعیم آفریدی کو پریس سیکرٹری جبکہ اورغلاف آفریدی کو آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عوام کی آواز ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے اور عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *