شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارج مارے گئے، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں درست انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خوارج نے فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو مکمل طور پر ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ طریقے سے خوارج کو نشانہ بنایا اور انہیں ناکام بنا دیا۔

یہ آپریشن علاقے میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ سکیورٹی فورسز علاقے میں مزید آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے