آبنائے ہرمز کی بندش انتقام کا پہلا مرحلہ ہے، دشمن کے دانت توڑ دیں گے: مشیر ایرانی رہبرِ انقلاب

تہران (کیو این این ورلڈ) ایرانی رہبرِ انقلاب کے سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں موجود ہیں، تب تک اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر ذوالقدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد اپنی قوم کے وجود، شناخت، آزادی اور اعلیٰ قومی و معرکہ ہائے اہداف کا کامل دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے مزید سخت موقف اپنااتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے یہ پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ وہ جارح دشمن کے دانت توڑ دے گی اور سامراجی قوتوں کو ہر محاذ پر پٹخ کر رکھ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے