شہری مسائل کے حل کے لیے میہڑ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ ) شہری مسائل کے حل کے لیے میہڑ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق میہڑ میں شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں سیکڑوں شہری بنیادی مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ شہریوں نے دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک پیادل مارچ کیا اور انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

گھنٹہ گھر چوک پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کیا جائے، سڑکوں اور راستوں کے تعمیراتی کام مکمل کیے جائیں اور شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے۔ شہری اتحاد نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پرامن احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے