فاروق نجیب کا روڈ ریسٹوریشن منصوبوں کا جائزہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی تاکید

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا فاروق نجیب نے شہر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے روڈ ریسٹوریشن اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا فاروق نجیب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سڑکوں کی بحالی سمیت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت اور تعمیراتی معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ افسران اور سائٹ انجینئرز سے بریفنگ بھی لی۔

اس موقع پر فاروق نجیب نے متعلقہ افسران اور سائٹ انجینئرز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں اور روڈ ریسٹوریشن کے کاموں کا معائنہ روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا فاروق نجیب نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مقصد شہر میں جاری واسا کے تمام ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی بحالی کے کاموں کو بلا تاخیر مکمل کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت اور نقل و حرکت میں پیش آنے والی مشکلات سے جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے