گھوٹکی: پی ٹی آئی کا قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استقبال کے لیے کموں شہید روانہ

گھوٹکی ( کیو این این ورلڈ/مشتاق علی لغاری) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے نائب صدر میاں محمد اسلم کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان کا بڑا قافلہ ڈہرکی سے سندھ پنجاب بارڈر، کموں شہید کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

اس قافلے میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق کارکنان پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے سندھ پنجاب بارڈر کی جانب رواں دواں ہیں۔ سندھ میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں سے کارکنان قافلوں کی صورت میں کموں شہید پہنچ رہے ہیں۔

ڈہرکی اور ضلع گھوٹکی سے روانہ ہونے والے اس قافلے میں شامل کارکنان نے پارٹی قیادت کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کیا۔ پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم اور سیاسی پروگرام منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے