پنجاب میں سکولز کھولنے کا فیصلہ، 24 اگست سے نئے اوقات کار نافذ ہوں گے

لاہور (کیو این این ورلڈ) پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز 24 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم نے اسکولز کے نئے اوقات کار بھی جاری کردیے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پیر سے جمعرات تک اسکولز میں تدریسی عمل صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گا، جبکہ جمعہ کے روز اسکولز صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

مراسلے کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے 15 اکتوبر تک ہوگا۔ اس دوران پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولز پیر سے جمعہ تک کلاسز کا انعقاد کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے