گوجرانوالہ: میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ /بیورو چیف محمد رمضان نوشاہی)گوجرانوالہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع بھر کی تنظیماتِ اہلِ سنت اور جلوس منتظمین کا سی پی او اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جلوسوں کے روٹس اور گزرگاہوں پر فول پروف سکیورٹی، صفائی اور مناسب لائٹنگ یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

سی پی او گوجرانوالہ نے یقین دہانی کرائی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور تمام روٹس پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی اور مناسب روشنی کے انتظامات یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں علامہ خالد حسن مجددی، مفتی شعبان قادری، صاحبزادہ فیض رسول سمیت ضلع بھر سے جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کو سراہتے ہوئے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے