آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو گئے

کوئٹہ(کیو این این ورلڈ) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

دوسری کارروائی ضلع سوراب میں دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان کی گئی، جہاں فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ حاجیکہ گاؤں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے