تمام انتظامات کی نگرانی الفلاح فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نوید آصف یوسفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ): الفلاح فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے زیر انتظام بستی وڈیرہ یاسین خان قاتمانی (کھر)، فورٹ منرو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

فری میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ فری لیبارٹری ٹیسٹ، الٹرا ساؤنڈ کی سہولت اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جس سے علاقے کے مستحق افراد نے بھرپور استفادہ کیا۔

کیمپ میں جسمانی امراض کے علاج کے ساتھ ساتھ روحانی بیماریوں کے حوالے سے رہنمائی اور معاونت کے لیے روحانی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے، جہاں آنے والے افراد کو ضروری رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر قابلِ احترام میزبان محمد ارشد قاتمانی نے احسن انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دیے اور کیمپ کے انتظامات میں بھرپور تعاون کیا۔ اہلِ علاقہ نے الفلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ اس فلاحی سرگرمی کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے عوام کے لیے ایک قابلِ قدر خدمت قرار دیا۔

اہلِ علاقہ نے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی جانب سے فلاحی و طبی خدمات کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور اس پر اظہارِ تشکر کیا۔

فری میڈیکل کیمپ کے تمام انتظامات کی نگرانی الفلاح فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نوید آصف یوسفی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جبکہ طبی عملے اور رضاکاروں نے مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے خدمات انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے