بغیر اس کے کہاں ممکن تھی شناحت میری
تحریر: عائشہ خالد
میرا ملک ہے میرے شجرو نسب کی طرح
ملی نہیں ہمیں ارض پاک تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھےہیں تو یہ چراغ جلا
۲۷ رمضان ۱۳۶۶ ھ 14 اگست 1947 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام وجود میں آیاـ
اسی دن پاکستان ایک آزاد ملک بناـ برصغیر پر انگریزوں کی حکومت 200 سال رہی قائد اعظم محدعلی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ نے دو قومی نظریہ پیش کیا ـاس نظریے کے مطابق مسلمان اور ہندو دو الگ قومیں ہیں اور ان کے مذہب ثقافت اور رہن سہن الگ ہیںـ
قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کوششوں کے بعد آخر کار جون 1947کو انگریزوں نے ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کردیا ـ اس دن رات 12 بجے پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی مملکت کی طور پر ابھرا ـ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنےـ پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ـ لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی راستے میں بہت سے لوگ شہید ہوئے ۔ عورتوں اور بچوں پر ظلم ہوا ۔ لوگوں نے سب کچھ برداشت کر کے پاکستان کے لیے نئی زندگی شروع کی۔
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جیسے اندیشہ زوال کا نہ ہو”
قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا اتحاد،ایمان،اور تنظیم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ ہر سال 14 اگست کو پورے ملک میں یوم آزادی منائی جاتی ہے۔ ہر جگہ سبز ہلالی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔ لیکن صرف جشن منانا ہی کافی نہیں ہے ایک شہری ہونے کے ناطے ہم پر کچھ ذمےداریاں عائد ہوتی ہیں۔
میری سب سے پہلی ذمےداری یہ ہے میں ایک اچھی شہری اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دوں ۔ سب سے پہلے میں تعلیم حاصل کروں تاکہ اپنے وطن کے لیے کچھ کر سکوں اور اتنا شعور ہو کے کیا غلط اور کیا صحیح ہے۔ میری ذمےداری میں یہ بھی آتا ہے کے میں اپنے مُلک کو صاف ستھرا رکھوں ۔*”صفائی نصف ایمان ہے”۔ گلی، بازار اور شہر کو صاف رکھنا میری ذمےداری ہے۔ درخت لگانا اور پانی کا ضیاع نہ کرنا بھی شامل ہے
ٹریفک کے قوانین، ٹیکس دینا اور قومی اداروں کی عزت کرنا ایک اچھے شہری کی نشانی ہے۔
"یہ نفرت بری ہے نہ پالو اسے
دلوں میں خلش ہے نکالو اسے
نہ سندھی،بلوچی ،پنجابی پٹھان
یہ سب کا وطن ہے بچا لو اسے "
فرقہ واریت، لسانیت اور نفرت سے بچ کر سب کو ایک قوم بن کر رہنا۔ "ایمان، اتحاد، تنظیم” کو اپنانا۔
پاکستان کا جھنڈا، قومی ترانہ اور اداروں کی عزت کرنا۔ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف پروپیگنڈا نہ کرنا بھی ہماری ذمداری ہے۔
آخر میں یہی کہوں گی کہ *”میرا پاکستان، میری ذمےداری ہے۔ اگر ہم میں سے ہر شخص اپنی ذمےداری ایمانداری سے نبھائے تو پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین۔
اے وطن تجھ سے عہد وفا کرتے ہیں
جان فدا کرتے ہیں تجھ پہ دل فدا کرتے ہیں
ہم جیئیں گے اور مریں گے اے وطن تیرے لیے
دل دیا ہے جان بھی دیں گے اے وطن تیرے لیے
تجھ سے ہے ہماری پہچان اے وطن
تجھ سے ہے ہماری جان اے وطن
تیری مٹی سے ہے ہماری زندگی
تیری ہوا سے ہے ہماری بندگی
اے وطن تجھ سے عہد وفا کرتے ہیں
جان فدا کرتے ہیں تجھ پہ دل فدا کرتے ہیں
پاکستان زندہ باد
نوٹ :یہ تحریر مقابلے میں شامل نہیں پائی کیونکہ یہ 560 الفاظ پر مشتمل ہے ،مقابلے کیلئے کم وبیش 800 سے زیادہ الفاظ ہونا لازمی ہوتا ہے