مطالبات کی منظوری تک ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رہیں گے: چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

کراچی ( کیو این این ورلڈ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 اگست سے ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے تک یہ ہڑتال مسلسل جاری رہے گی۔

ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق 15 اگست کی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر سیلز مکمل طور پر معطل رہے گی۔ پیٹرول پمپس کی بندش کا یہ حتمی فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے ایک اہم اجلاس کے بعد کیا گیا ہے، جس میں تمام ممبران نے ہڑتال پر مکمل اتفاق کیا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے اور ان پر 14 ہزار ممبران کا شدید دباؤ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تمام جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے، پیٹرول پمپس کسی صورت نہیں کھولے جائیں گے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن انور کمال نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع (مارجن) کے معاملے پر بھی حکومت نے کسی قسم کی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے