تونسہ بائی پاس پر ٹریلر اور ڈالے میں تصادم، 2 جاں بحق، 7 زخمی

لیہ/خوشاب (کیو این این ورلڈ): لیہ اور خوشاب میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

لیہ کے چک نمبر 146 ٹی ڈی اے میں بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اعجاز احمد اور محمد مجاہد بجلی کے پول سے گھر کو جانے والی تار میں جوڑ لگا رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگ گیا۔ دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے اموات کی تصدیق کے بعد لاشیں ضروری کارروائی کے لیے منتقل کیں، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

دوسرا حادثہ خوشاب میں جوہرآباد مظفرگڑھ روڈ پر پیش آیا، جہاں رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق خوشاب حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت اور حادثے کی مزید وجوہات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے