مظفر گڑھ: ٹرک اور سڑک کنارے کھڑے رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

مظفر گڑھ (کیو این این ورلڈ): مظفر گڑھ کے ڈی جی خان روڈ پر نالہ سان چوک قریشی کے قریب ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے رکشے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک پر کنٹرول نہ رہ سکا اور وہ براہ راست کھڑے رکشے سے جا ٹکرایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں انڈس ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام نے جائے حادثہ کو کارڈ آف کر کے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ زخمیوں کی حالت مختلف بیان کی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے