بیوروچیف کیو این این ورلڈ سمیت وفد کی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منور حسین سے ملاقات

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ /بیورورپورٹ) بیوروچیف کیو این این ورلڈ محمد رمضان نوشاہی، علی مہدی، عقیل ضیاء اور دیگر ساتھیوں نے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین سے ملاقات کی اور انہیں اضافی عہدہ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر وفد نے منور حسین کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری، خوش اخلاقی اور محکمہ اطلاعات میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اضافی ذمہ داری ان کی محنت، قابلیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی اعتراف ہے۔ وفد کے اراکین کا کہنا تھا کہ منور حسین نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ مثبت، دوستانہ اور تعاون پر مبنی روابط استوار کیے، جس کی بدولت میڈیا اور محکمہ اطلاعات کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منور حسین اپنی نئی ذمہ داری میں بھی اسی جذبے، خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے صحافی برادری اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ گوجرانوالہ ڈویژن منور حسین نے بیوروچیف کیو این این ورلڈ محمد رمضان نوشاہی، چیف ایگزیکٹو فکر مہدی میڈیا گروپ علی مہدی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس محبت، اعتماد اور حوصلہ افزائی کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مزید محنت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی پوری دیانت داری، لگن اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوام اور میڈیا کے درمیان مؤثر روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے