میکسیکو کی ایکواڈور پر 0-2 سے فتح، چار دہائیوں بعد راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں میکسیکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میکسیکو کی جانب سے کوئی نونیس نے پہلا جبکہ ہیمی نینس نے دوسرا گول اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم نے ایکواڈور کو بغیر کوئی گول کیے شکست دی۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی میکسیکو نے 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی، جو ٹیم کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ایک اور ناک آؤٹ میچ میں فرانس نے سوئیڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔