اسلام آباد ایم او یو اور آبنائے ہرمز کے انتظام پر ایران، عمان کے اعلیٰ سطحی مذاکرات
ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ کمیٹی کا اجلاس مسقط میں منعقد ہوا، جس میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مسقط میں ایران، عمان مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس عمان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے ساتھ منعقد ہوا، جہاں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عمل درآمد اور ساحلی ریاستوں کے خودمختار حقوق کے تناظر میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک نے سمندری تعاون، علاقائی استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔