امریکا نے ایرانی ساحلی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدہ توڑا: ایران

امریکا نے ایرانی ساحلی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدہ توڑا: ایران
تہران:(کیواین این ورلڈ) ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر ایران اور امریکا کے درمیان طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی حملے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکی حملوں کے ردعمل میں امریکا سے منسلک اہداف پر دفاعی کارروائیاں کیں۔

بیان میں خلیج کے جنوبی ساحل پر واقع ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے