امن معاہدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکا ہے۔شہبازشریف

اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن معاہدہ اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت زیادہ قریب ہیں ، اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا بیان میں وزیراعظم نےکہا کہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا ۔

وزیراعظم نے پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے سفارتی کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کاوشیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی اور مذاکرات مثبت نتائج کی جانب بڑھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے