میہڑ : چھوٹے بہائی نے اپنی بڑی بہن کو قتل کردیا

میہڑ(کیو این این ورلڈ/ منظور علی جوئیہ کیرپورٹ) چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑی بہن قتل

میہڑ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چھوٹے بھائی نے اپنی بڑی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود، رادھن روڈ ذوالفقار کالونی میں دلبر ڈیپر نے پسٹل سے فائر کر کے اپنی بڑی بہن صفیہ ڈیپر کو شدید زخمی کر دیا۔

ورثاء زخمی خاتون کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں علاج کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ لے کر گئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ڈاکٹروں نے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے