مظفرآباد (کیو این این ورلڈ) محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 انتہائی مطلوب افراد کی باقاعدہ فہرست جاری کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق ان مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے ٹھوس معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جبکہ اطلاع دینے والے کی شناخت کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔
سرکاری طور پر جاری کردہ اس فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے اس انعامی اسکیم پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات اٹھانے کی سخت ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو باقاعدہ کالعدم تنظیم قرار دیا تھا، جس نے آج 9 جون کو ریاست بھر میں ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 جون کو راولاکوٹ میں اس کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ان مطلوب رہنماؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔