اوکاڑہ؛ غیر قانونی پٹرول پمپس اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، آرمی افسران، ضلعی انتظامیہ اور دیگر صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سمگلنگ، غیر قانونی پٹرول پمپس، ایل پی جی شاپس اور بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن، تجاوزات کے خلاف مہم، مدارس کی رجسٹریشن اور اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو آپسی کوارڈینیشن کو مزید فروغ دینے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور معاشی استحکام کے لیے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سمگلنگ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف سخت کاروائیاں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ مزید تنگ کرنے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے اور غیر قانونی پٹرول پمپس سمیت ایل پی جی شاپس کے کاروبار کو ریگولیٹ کیا جانا ازحد ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے طے شدہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے