جمرود: آصف شیر اور رفیق طور خیل کا دیرینہ مالی تنازعہ باہمی رضامندی سے ختم

جمرود (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار): ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (ڈی آر سی) جمرود کے جرگہ ممبران کی مؤثر اور مخلصانہ کوششوں کی بدولت دو فریقین کے درمیان طویل عرصے سے جاری رقم کا تنازعہ باہمی رضامندی کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریقِ اول آصف شیر خان اور فریقِ دوم رفیق طور خیل کے درمیان ویزہ کی رقم کے لین دین کے حوالے سے شدید تنازعہ موجود تھا، جس کے حل کے لیے معاملہ ڈی آر سی جمرود کے پاس لایا گیا۔ ڈی آر سی جمرود کے انچارج اور تجربہ کار جرگہ ممبران نے دونوں فریقین کا مؤقف انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ سنا۔

جرگہ ممبران نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد مسلسل کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں یہ دیرینہ معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ طے پا گیا۔ دونوں فریقین نے کونسل کے فیصلے پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گلے شکوے ختم کر دیے، اور ڈی آر سی جمرود کے انچارج سمیت تمام جرگہ ممبران کی اس مصالحت پسندانہ کاوش کو دلی طور پر سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے