ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر کارروائیاں، 9 کلو سے زائد منشیات برآمد

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار سید عبداللہ مجاہد) ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 9 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں پیٹر جان، تنویر، علی رضا، عدنان اور عرفان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب، فیض آباد اور واربرٹن پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں۔

ڈی پی او ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے اور منشیات فری پنجاب مہم کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پولیس ہر سطح پر متحرک ہے اور کسی بھی ملزم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے