اوچ شریف (کیو این این ورلڈ/حبیب خان)اوچ شریف کے علاقے حلیم پور کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈاکو ایک شہری سے 16 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق محمد اکبر میزان بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے اسے روک کر نقدی چھین لی۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
QNN World